امام ہشتم رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں جو کوئی روزانہ ایک سو چھتیس بار پڑھے تو قلب میں ایمان کی لہریں موجزن ہو جائیں۔ شیخ مغربی رحمةاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی 1132 مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالی اس کو لوگوں کی بد گوئی اور امراض خبیثہ سے محفوظ رکھے۔ شیخ عبدالمجید مغربی رحمةاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص شہوت نفس اور غضب سے خالی ہوکر خلوت میں باسقلال بہ زبان و قلب ذکر میں محو ہو کہ نفس کا بھی وجود نہ رہے عمل پڑھے بعد 41 یوم کے دیوار پر ایک نور ظاہر ہوگا جس کا اظہار زبان سے ناممکن ہے۔ ذاکر کا قلب انوار معرفت سے منور ہوجاۓ گا۔اور ذاکر خود اپنے آپ کو بحر انوار میں جلوہ گر دیکھے گا۔اس کے بعد ذاکر میں یہ صفت پیدہ ہو جاۓ گی کہ جو بھی اسے دیکھ لے باایمان ہوجاۓ اور گناہگار تائب ہوجاۓ گا۔
اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment