Ya Slaam Al Slaam
یَا سَلَامُ
اعداد۔ 131
ترجمہ : امن و سلامتی دینے والا
یہ اسم دو طرح سے لکھا جاتا ہے۔ الف کے ساتھ اور بغیر الف کے (سلٰمُ) صرف اعداد میں فرق پڑتا ہے۔ اس اسم کا پڑھنے والا افعال رزیلہ اور کردار قبیحہ سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
بعد از نماز فجر 1000 مرتبہ پڑھنے سےعلم اور جودت (یعنی ذہن میں تیزی اور قوت حافظہ) ہو۔
اس اسم کا ذاکر بوجہ علم و سخا مشہور جاتا ہے اور شہر بہ شہر عام وخاص اس کی مدح و ثناء کرنے لگتے ہیں۔
شفائے امراض کے لیئے یاسلام یا اللہ پڑھنا مجرب ہے۔ شدتِ مرض میں مریض کے سرھانے بیٹھ کر اس طرح پڑھے کہ تسبیح مریض کے سر سے مس ہوتی رہے جب تسبیح ختم ہو تو تسبیح مریض کے سرھانے رکھ دے دوسرے وقت مقررہ یا کچھ قبل پھر تسبیح نکال کر اسی طرح پڑھے اور تسبیح پھر سرھانے رکھ دے اسی طرح تین دن یا تین رات عمل کرے اور تسبیح مریض کے سرھانے مکمل شفا ہونے تک رکھی ہی رہنے دے ان شاءاللہ پہلے دن سے افاقہ ہونا شروع ہوجائے گا اور بہت جلد شفاء حاصل ہوگی۔
برائے قضائے حاجت: مسجد کے کسی کونے میں آدھی رات کے وقت دو رکعت نماز ادا کرے اور حضوری قلب کے ساتھ کھڑے ہوکر 313 مرتبہ (سَلَام قولََا مِن رَبِّ رَّحیم )پڑھے جو حاجت ہوگی ان شاءاللہ پوری ہوگی۔
اگر چالیس دن اسی طرح عمل کرے توعلم ظاہر و باطن حاصل ہو اور کل مخلوق مسخر ہو۔
اسماء الحسنیٰ کی دعوت دینے کا طریقہ
اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment