.Ya Quddus.Al Quddus
یَاقُدُّوْسُ
اعداد۔ 170
ترجمہ ؛ اے بہت پاک
جو فرد اس اسم کو زوال کے وقت 170 مرتبہ پڑھتا رہے اس کا دل معصیت سے صاف ہوکر روشن ہو جاۓ۔
اور جو کوئی اس اسم کو اسم سبوح کے ساتھ ملاکر روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھاتا رہے اس میں ملکوتی صفات پیدا ہوجائیں۔جب دشمن کے خوف سے بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو بکثرت یاسبوح یا قدوس پڑھے اس کے دشمن کے درمیان حصار قائم ہو جاۓ یا دشمن کی نظروں سے غائب ہو جاۓ (ظفر جلیل)
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَئِکَةِ وَالرُّوْحِ۔ اس کلمہ کے 22 حروف ہیں اگر کوئی روزانہ 2200 مرتبہ پڑھے تو کبھی کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے کی ضرورت نہ پڑھے۔اور اگر 22ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن باحتیاط ممنوعات شرع پڑھ لے بعدہ ٗ 170 مرتبہ پڑھتا رہے تو وہ خود کیمیا بن جاۓ۔
مندرجہ ذیل نقش لکھ کر پاس رکھے تو بہت فائدہ حاصل ہو۔
0 Comments
Post a Comment