Al Malik ,Al maalik,Al Maleek
یَا مَلِکُ، یَا مَلِیکُ، یَا مَالِکُ
ملک۔ 90
ملیک۔ 100
مالک۔ 91
ترجمہ ؛ساری کائنات کا بادشاہ
یہ تینوں اسماء ہم معنی اور ہم صفات ہیں۔ ان تینوں اسماء میں سے کوئی بھی اسم اس کے اعداد کے مظابق پڑھیں۔
امام علی رضاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ اسماء سریع الاجابت ہیں مگر ان میں سے کسی ایک اسم کو 8100 مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے تو قبول ہو۔
تنگ دستی اوربیروزگاری کے لیئے یا (ملک 90 مرتبہ) یا (ملیک 100 مرتبہ) یا (مالک 91 مرتبہ) روزانہ پڑھے تو خلق سے بےنیاز ہو اور دولت دنیا اس کی طرف رجوع کرے۔
اگر اس اسم کو اسم قدوس کے ساتھ ملا کر پڑھے یعنی (الملک القدوس) 360 مرتبہ روزانہ پڑھے اگر پڑھنے والا صاحب عزت و اقبال ہو یا کاروباری یا ملازم ہو یا جس عھدے پر فائز ہو تو اللہ تعالی اس کے ملک یعنی اس کے نسب کو قائم رکھے اور مزید عزت و حرمت عطا فرمائے اور اگر 90 بار ہی پڑھے تو اس کا دل منور ہو۔
اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment