Al Rahman, Ya Rahmaan, Ar Rahmaan
یَا رَحمٰنُ
اعداد 298
ترجمہ؛ اےنہائت مہربانی کرنے والے
اسماءالحسنیٰ میں پہلا اسم الرحمٰن وارد ہوا ہے۔
جو لوگ امور دنیوی کاہلی اور غفلت کی وجہ سے اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں انہیں چاہئیے کہ بعد ہر نماز اسم پاک یا رحمٰن 100 مرتبہ پڑھا کریں۔ یہ اسم ایسے لوگوں کے دل کو ظلمت و غفلت و سستی سے پاکیزگی دے گا۔ جو بچے پڑھائی سے بھاگتے ہوں دل نہ لگتا ہو ان کو پانچ وقت پانی پر دم کرکے پلا دیا کریں۔
صاحب دلائل فرماتے ہیں کہ جو فرد فجر کی نماز کے بعد 298 مرتبہ یا رحمٰن کا ورد کرے تو اللہ تعالی اس پر مہربانی فرمائے اور اس کے دل کو روشن کرے۔
اگر مرگی والے کے کان میں 40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں تو فی الفور ہوش میں آجائے۔
اگر چالیس دن روزانہ پچیس سو مرتبہ پڑھے تو کشف حاصل ہو اور تمام اسرار کا مشاھدہ کرے۔
اسماء الحسنیٰ کی دعوت دینے کا طریقہ
اسماء الحسنیٰ اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment