benefits of ism e zaat allah

اللہ 

ALLAH, YA ALLAH


یہ نام اسم ذات ہے اور تمام صفات الہیہ کا جامع ہے اعداد اس کے 66 ہیں۔ تنویرالاسماء میں ہے کہ اگر کوئی فرد روزانہ 1000 مرتبہ اسم ذات پڑھے تو مستجاب الدعوات ہوجائے گا۔

صاحب دلائل فرماتے ہیں کہ جو کوئی ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ اسم ذات پڑھتا رہے تو صاحب باطن اور صاحب کشف ہو جائے گا۔

جو کوئی 3125 مرتبہ لکھ کر آٹے میں گولیاں بنا کر دریا میں ڈالے تو اللہ کےحکم سے چالیس یوم میں مراد حاصل ہو۔(اگرچہ تخت شاہی کی تمنا ہی کیوں نہ ہو)

جو کوئی موکل کی تسخیر چاہتا ہو اسے چاہئے کہ تین دن کا عمل کرے اور ترک حیوانات جلالی و جمالی کرے لوگوں سے خلوت اختیار کرکے کسی ایسی جگہ عمل کرے جہاں سر پر چھت نہ ہو یعنی کھلے آسمان کے نیچے عمل کرے۔
بعد از نماز عشاء جائے نماز پر کھڑا ہو جائے۔
کھڑے ہوکر 101 مرتبہ درود شریف پڑھ کر 4000 مرتبہ اسم ذات یا اللہ پڑھے بعدہ 21 مرتبہ درود پڑھ کر آسمان کی طرف دم کردے۔
اللہ نے چاہا تو تیسرے دن موکل ظاہر ہوگا۔ آپ سے حاجت دریافت کرے گا۔ موقع محل کے مطابق شرائط طے کرے گا۔
بعد میں روزانہ 400 مرتبہ اسم ذات یااللہ ورد میں رکھے اور ہرگز ہرگز کسی سے موکل کا ذکر نہ کرے۔

نوٹ؛
حاضری کے عملیات میں سب سے بڑھی شرط یہی ہوتی ہے کہ آپ حاضری کا ذکر کسی سے نہیں کر سکتے۔
جیسے ہی آپ نے کسی کو بتایا کہ میرے پاس موکل حاضر ہوتا ہے تو آپ کی حاضری ہمیشہ کے لیئے بند ہو جائے گی۔
آج کے اس پر فتن دور میں پرہیز جلالی و جمالی کرنا اور موکل کو ظاہر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔
اگر بغیر جلالی و جمالی پرہیز کے یہ عمل کر لیا جائے تو غیبانہ طور پر مواکیل معاونت کرتے رہتے ہیں اور آپ کی حاجات پوری ہوتی رہتی ہیں۔
میرا مشورہ ہے کہ موکل کو ظاہر کیئے بغیر ہی عمل کرنا ہمارے حق میں بہتر ہے۔