عملیات کی چند اہم اصطلاحات
عملیات کے اصطلاح کی توضیح کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ مبتدی حضرات اور شائقین عملیات اس فن کے رموز واسرار سمجھ سکے، تاکہ ان کی محنت اور کوشش رائیگاں نہ جائیں، جب تک فنی اصطلاحات پر عبور حاصل نہ ہوگا، اس وقت تک کوئی عامل باعمل نہیں کہلاسکتا لہذا ان تمام اصطلاحات کو اپنی ذاتی سعی بلیغ سے یکجا کر کے آپ قارئین کرام کی خدمت میں پیش کررہا ہوں،
(1)طالب ۔عاشق مراد ہے چاہنے والا
(2)مطلوب۔ معشوق، محبوب مراد ہے
(3)سراسم۔ نام کا پہلا حرف
(4)حصار باندھنا۔ دوران چلہ کشی اپنے ارد گرد مخصوص قرآنی آیات پڑھ کر اپنے ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر کے اپنا حصار باندھنا
(5)بخورات۔ دوران عمل خوشبو یا لوبان وغیرہ جلانا
(6)چلہ۔ کسی عمل کو چالیس دن تک پڑھنا
(7)لوح۔ دھاتوں پر نقش کند کرنا
(8)سعد اعمال۔ نیک اعمال کشادگی اور تسخیر وغیرہ کے اعمال۔
(9)نحس اعمال۔ برے اعمال بندش و عداوت وغیرہ کے اعمال۔
(10)رجعت۔ پریشانی، بدحواسی، عمل کا الٹ جانا
(11)مؤکل۔ بعض عاملین فرشتے کہتے ہیں اور بعض جنات کہتے ہے معاون روحانی خدام
(12)طبع۔ مزاج
(13)عنصر۔ آگ، ھوا، پانی، مٹی
(14)فتیلہ۔ کاغذ یا کپڑے کے ٹکڑے کی بتی بنانا
(15)پرہیز جمالی وترک حیوانات۔ جو چیزیں حیونات سے حاصل کی جاتی ہے قطعی ترک کر دینا۔
(16)کواکب۔ ستاروں کوکہتے ہے
(17)عزیمت۔ اس عبارت کو کہتے ہیں جس میں مقصد یا مطلب، مؤکلات، اعوان یا جنات کو قسم دی جائے
(18)سفلی عمل۔ جادو، سحر کو کہتے ہیں
(19)آتشی تعویذ۔ وہ تعویذات جو آگ میں جلائے جاتے ہوں
(20)بادی تعویذ۔ وہ تعویذات جواونچی جگہ یا درخت پر لٹکائے جاتے ہیں تاکہ ھوا میں ہلے،
(21)آبی تعویذ۔ وہ تعویذات جو پلائے جائیں، یا پانی کے کنارے دفن کئے جائیں
(22)خاکی تعویذ ۔ وہ تعویذات جو زمین یا قبرستان میں دفن کئے جائیں یا وزن کے نیچے دبایا جائے،
(23)ساعت۔ وقت، گھنٹہ
(24)استخراج کرنا۔ نکالنا
(25) آتشی حروف۔ ا، ھ، ط، م، ف، ش، ذ
(26)بادی حروف۔ ب، و، ی، ن، س، ت، ض
(27)آبی حروف۔ ج، ز، ک، س، ق، ث، ظ
(28)خاکی حروف۔ د، ح، ل،ع، ر، خ، غ،
(29)حروف صوامت۔ وہ تیرہ حروف تہجی جو بغیر نقطہ کے ہے، ا، ح، د، ر س، ص، ط، ع، ک، ل، م، و، ھ
(30)حروف نورانی۔ وہ حروف تہجی جو قرآن مجید کی کچھ سورتوں کے شروع میں آتے ہیں، ان کو حروف مقطعات بھی کہتے ہیں وہ چودہ ہے، ا،ھ،ح،ط،ی،ک،ل،م، ن،س،ع،ص،ق، ر
(31)حروف ظلمانی۔ ب، ج، و، د، ز، ف، ش، ت، ث،خ،ذ،ض
(32)بندش۔ بند کرنا،روکنا
(33)استنطاق۔ چھوٹا کرنا، مختصر کرنا، کم کرنا
(34)آسیب۔ جن، سایہ
(35)تشخیص۔ مرض کا معلوم کرنا، وجہ جاننا
(36)حروف ملفوظی۔ ابجد کے وہ حروف جو تلفظ میں سہ سرخی ہوں، مگر پہلا اور تیسرا حرف ایک جیسا نہ ہو،
جیسے الف، جیم، دال، ذال، سین، شین، صاد، ضاد، عین، یہ کل تیرہ حروف ہے
(37)حروف مکتوبی۔ وہ حروف جو تلفظ میں سہ سرخی ہو، مگر پہلا اور تیسرا حرف ایک ہو، نون، میم، واو
(38)حروف تواضیہ۔ جن کے ہم شکل اور حروف ہو، مثلاً، ب، ج،د، ر، س، ط، ع،
(39)حروف غیر تواضیہ۔ جن کے ہم شکل اور حروف نہ ہو، مثلاً،، ا، ف، ق، و، ھ، ی، ل، م، ن،
(40)فردالفرد۔ وہ عدد ہے کہ فرد عددوں کے درمیان ایک فرد ہو، مثلاََ،، 111=3
(41)زوج الفرد۔ وہ عدد ہے کہ ایک زوج کے درمیان دو فرد کے ہو، مثلاً،،121=4
(42)زوج الزوج۔ وہ عدد ہے دو زوج عددوں کے درمیان ایک فرد ہو، مثلاً، 212=5
عملیات میں اصطلاحات تو بہت سی ہیں مگر یہاں پر وہ اصطلاحات لکھ دی گئی ہیں جو عملیات میں زیادہ استعمال ہوتی ہیں۔
0 Comments
Post a Comment