حروفِ تسخیر   


Haroof e taskheer ka mujarrab amal

    
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ان حروف میں  تسخیر کرنے کی بے انتہا صلاحیت پائی جاتی ہے اس سے پیشتر کہ ان حروف سے متعلقہ زکات یا عمل کے متعلق کچھ لکھا جائے ، سب سے پہلے حروف تسخیر ملاحظہ کیجئے ۔
یہ تعداد میں سترہ (17) ہیں ۔
ا ت ث ح خ د ذ ر س ش ض ظ غ ف ق ک م
اعداد ابجد قمری 1858
اعداد ابجد شمسی 5713
یقین جانئے کہ اگر ان حروف کو آپ اپنے تصرف میں لانے میں کامیاب ہوگئے تو مزید آپ کو کسی دوسرے عمل حب کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ بلکہ صرف یہی حروف آپ کے لئے کافی شافی ثابت ہوسکتے ہیں ۔
حروف صوامت کی بے شمار لوگوں نے زکات ادا کر رکھی ہے اور طریقہ تیاری طلسم سے بھی بخوبی واقف ہیں ۔ ایسے تمام احباب کے لئے یہ طریقہ سمجھنا نہایت ہی آسان ہوگا۔


حروف تسخیر کی زکات کا طریقہ     

سب سے پہلے اس کی زکات ادا کی جائے ۔ طریقہ یہ ہے کہ نوروز عالم افروز کے اوقات میں ان حروف کو لکھنا شروع کردیں۔ سفید کاغذ پر ایک جانب 1858مرتبہ ۔ دوران زکات اگر بتی سلگ رہی ہو ۔ رجال الغیب کی جانب پشت ہو ۔
جب مقررہ تعداد ختم ہوجائے تو ان تمام کاغذات کو جن پر آپ نے ادائیگی زکات کے لئے ان حروف کو تحریر کیا تھا ، تہہ کرکے کسی نمناک مقام پر دفن کر دیں ۔ اب آپ ان حروف سے کام لینے کے مجاز ہیں ، عمل قائم رکھنے کے لئے روزانہ  17 مرتبہ لکھتے رہیں ۔ ورنہ ایک سال کے لئے عمل جاری رہے گا اگلے سال دوبارہ زکات ادا کرنا پڑے گی۔


حروف تسخیر سے کام لینے کا طریقہ     

نام طالب معہ والدہ علیٰ حب نام مطلوب معہ والدہ ۔
اس سطر کو بسط حرفی کرلیں ۔
حروف تسخیر کے ساتھ امتزاج دیں ۔
اگر کسی سطر میں حروف کم ہوں تو از سر نو حروف لئے جائیں گے ۔
امتزاج شدہ سطر سے برآمد ہونے والے حروف کے 4 حرفی کلمات بنا لیں ۔
آئیے ایک فرضی مثال سے اس مرحلہ کو سمجھتے ہیں ۔

زید عَلَی حُب بکر
ا ت ث ح خ د ذ ر س ش ض ظ غ ف ق ک م
ز ی د ع ل ی ح ب ب ک ر ز ی د ع ل ی (ز ی د ع ل ی )
حروف کی تعداد سطر اول سے کم ہونے کے سبب از سر نو حروف لئے گئے۔
امتزاجی سطر یہ استخراج ہوئی۔
ا ز ت ی    ث د ح ع   خ ل د ی   ذ ح ر ب   س ب ش ک   ض ر ظ ز  غ ی ف د   ق ع ک ل   م ی ۔
چار حرفی کلمات بنائے ۔

ازتی                            تدحع                           خلدی                           ذحرب
سبشک                      ضرظز                        غیفد                      قعکل                می

حروف تسخیر کا عمل کب تیار کریں؟      
تسدیس و تثلیث قمر با عطارد یا زہرہ
قران قمر با زہرہ یا مشتری ۔

طریقہ استعمال     :
چار عدد نقوش زعفران و عرق گلاب سے تیار کردہ سیاہی سے رجال الغیب کا لحاظ رکھتے ہوئے
 متعلقہ سیارگان کا بخور سلگا کر تحریر کریں ۔
ایک نقش طالب کو پاس رکھنے کے لئے دیں ۔
دوسرا نقش کسی پھلدار یا پھولدار درخت سے باندھنے کے لئے دیں ۔
تیسرا نقش کسی قبر میں دفن کرنے کے لئے دیں ۔
چوتھا نقش پانی کے کنارے دفن کرنے کی ہدایت کریں ۔
ان شاء اللہ العزیز نتائج آپ کی توقع سے بھی بڑھ کر برآمد ہونگے ۔

نوٹ: یہ عمل اور اس قسم کے دیگر شائع ہونے والے عملیات صرف جائز مقصد میں استعمال کریں
بصورت دیگر فوری رجعت میں مبتلا ہوں گے ۔ ایسی صورت میں راقم الحروف بری الذمہ ہوگا۔