Cherity of Stars

  سات سیارگان کے متعلقہ صدقات دیں اور ان کی رجعت اور نحوست سے محفوظ رہیں 

 شمس 

اتوار کا دن سورج سے منسوب ھے  جسے عربی میں شمس کھتے ھیں ستارہ شمس برج اسد کا حاکم ستارہ ھے اس کی رجعت و نحوست سے محفوظ رہنے کے لیئے بروز اتوار گندم گڑ گولڈن شکر سنہری پارچہ یا دیگر کوئی بھی گولڈن  رنگ کی اشیاء کا صدقہ دینا مفید ھے۔
بروز اتوار 
ستارہ شمس سےمنسوب اسماۓ الہی 
یاحی یاقیوم 174 مرتبہ  پہلی ساعت میں اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ پاک سے دعامانگنا بہت مفید ہے‎ 

قمر

پیرکا دن چاند سے منسوب ہے۔جسے عربی میں ستارہ قمر کہتے ہیں۔قمر برج سرطان کا حاکم ستارہ ھے۔
بروز سوموار آٹا چاول چینی انڈے دودہ دھی وغیرہ سفید کپڑا اور دیگر سفید چیزیزوں کا صدقہ دینا مفید ہے اگر ممکن ہو تو کسی غریب عورت کی مالی مدد کی جاۓ۔  سوموار کی پہلی ساعت میں اول آخر درود شریف کے ساتھ 556 مرتبہ یا رحمن یارحیم کا ورد کرنا بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

مریخ

منگل کا دن سیارہ مریخ سے منسوب ھے۔
ستارہ مریخ برج حمل اور عقرب کا حاکم ستارہ  ہے۔ بروز منگل ہر قسم  گوشت کلیجی  مسور کی دال سرخ کپڑا یا  سرخ رنگ کی کوئی بھی چیز صدقہ کریں۔اگر ممکن ہو تو کسی مفلس  نوجوان کی مدد کریں۔  بروزمنگل کے پہلی ساعت میں اول و آخردرود شریف کے ساتھ 261 مرتبہ 
یامالک یاقدوس پڑھ کر دعا مانگنا بہت مفید ہے۔ 

عطارد

بدھ کا دن عطارد سے  منسوب ھے او ستارہ عطارد برج جوزا اور برج سنبلا کا حاکم ستارہ ہے اور ستارہ عطارد جلدی جلدی اور بار راجع ہوتا ہے بے شمار لوگ عطارد کی رجعت کا شکار ہوتے ہیں۔ بروز بدھ سبزیاں پالک وغیرہ ثابت مونگ  سبز کپڑا وغیرہ صدقہ کریں سبز پرندہ سر سے وار کر آزاد کردیں۔  جانوروں کو سبز چارہ ڈالیں پرندوں کو باجرہ ڈالیں۔ یا مزید سبز رنگ کی اشیاء کا صدقہ کریں۔
ممکن ہوتو یتیم طالب علم بچوں کی مدد کریں۔ کم آمدنی والے مدرسین کی مدد کریں۔
بروز بدھ پہلی ساعت میں اول آخر درود شریف کے ساتھ
یاعلی یاعظیم 1130 مرتبہ ورد کرنا بہت مفید ہے۔

مشتری 

جمعرات کا دن ستارہ مشتری سے منسوب ہے۔ ستارہ مشتری بھی دو  بروج  قوس اور حوت کا حاکم ستارہ ہے۔
ستارہ مشتری کو سعد اکبر ستارہ کہا جاتا ہے۔ بروز جمعرات  دال چنا زرد بیسن کا حلوہ زردہ چاول یا زرد رنگ کی مٹھائیاں زرد رنگ کا کپڑہ یا دیگر زرد رنگ کی چیزوں کا صدقہ کرنا مفید ہے
بروز جمعرات غریب مدرسین کی مدد کریں۔ بروز جمعرات پہلی ساعت میں اول آخر درود شریف کے ساتھ 773 مرتبہ 
یاکبیر یامتعالی 
کا ورد کرنا بے شمار فوائد کا حامل ہے۔
👈🏻

 زہرہ

جمعہ کا دن ستارہ زھرہ سے منسوب ھے ستارہ زھرہ بھی دو بروج ثور اور میزان کا حاکم ستارہ ہے بروز جمعہ ہلکا گلابی یا سفید مائل بہ گلابی  رنگ کا صدقہ مثلا مرغی کا گوشت گلابی کپڑا گلابی کسٹرڈ بناکر یا دیگر گلابی چیزیں بطور دینا مفید ہے۔  
بروزجمعہ مفلس و یتیم کنواری بچیوں کو امداد فراہم کرنا مفید ہے۔ اپنے گھر میں اپنی بھنوں بیٹیوں پر خصوصی شفقت کریں۔  اور ان سے دعا کی درخواست کریں۔ پرندوں کو خوراک ڈالیں۔بروز جمعہ پہلی ساعت میں اول آخر درود شریف کے ساتھ 1171 مرتبہ 
یاکافی یاغنی 
کا ورد کرنا بہت مفید ہے۔
👈🏻 

زحل

ھفتہ کا دن ستارہ زحل سے منسوب ہے ستارہ زحل بھی دو بروج جدی اور  دلو کا حکمران ستارہ ہے۔ 
ستارہ زحل کی ساڑھ مشہور عالم ہے۔ ستارہ زحل کی نحوست سے محفوظ رہنے کے لئے۔
بروز ھفتہ ثابت ماش کالا کپڑا کالی مرغی یا کالا بکرا یا حسب توفیق بھینس یا کوئی بھی کالی چیز صدقہ دیں۔ کسی کالے پرندے یا کوے کو سر سے وار کر آزاد کردیں۔کالے رنگ کے پرندوں کو خوراک ڈالنا بھی زحل کی نحوست کو ٹالتا ہے بروز ھفتہ عمر رسیدہ افراد اور بیماروں کی خدمت اور امداد بھی زحل کی نحوست کو ٹالتی ہے۔
بروز ھفتہ پہلی ساعت میں اول آخر درود شریف کے ساتھ 797 مرتبہ یافتاح یارزاق 
کا ورد کرنا بے حد مفید ہے۔
👈🏻*نوٹ*
جوصدقات بتائے گئے ہیں ضروری نہیں ہے یہ سب صدقات ادا کئے جائیں۔ ان میں حسب توفیق کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔
اگر کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کس ستارے کی نحوست کا شکار ہے تو وہ صرف اس ستارے سے منسوب صدقہ و خیرات بھی دے سکتا ہے۔
طالب دعا =
🌹 ڈاکٹر مزمل حسین قادری فریدی🌹