andon se utara


اتارے کا  انڈوں والا عمل

جادو ٹونہ بندش نظر بد و سحر و آسیب و بد اثرات نحوست وغیرہ کے اتارے کا یہ عمل نہائت ہی پر تاثیر ہے اور بارہا کا آزمودہ ہے ۔لیکن اس میں شرط یہ ہے کہ آپ نے تعوذ یعنی
أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم
کی زکات ادا کر رکھی ہو۔
تعوذ کی زکات کا طریقہ نہائت ہی آسان ہے 3125 مرتبہ روزانہ 40 دن پڑھ کرسوالاکھ مکمل کریں ان شاءاللہ زکات ادا ہوجائے گی اس کے بعد کم از کم 21 مرتبہ روزانہ مداومت میں رکھیں ۔
اتارہ کرنے کے لئے پندرہ عدد انڈے لیں ہر انڈے پر پندرہ کا نقش مثلث آبی چال میں لکھیںNaqsh Musallas ki Abi chal
اور نقش کے نیچے یہ حکم لگائیں۔
ولوسواس و خناس اخرجو ھذہ البدن 
الوحا الوحا الوحا الساعة الساعة الساعة 
العجل العجل العجل

اس کے بعد ہر انڈے پر سو مرتبہ تعوذ پڑھ کر دم کر دیں۔مریض کا حصار کرکے عامل اپنے ہاتھ سے سات انڈے مریض کے سر پر سے اس طرح وار ے کہ پہلے سات دفعہ دائیں چکر دے پھر سات مرتبہ بائیں چکر دے۔ اور باہر جاکر کسی دریا یا نہر میں مغرب کی طرف منہ کرکے انڈے پھینک دے۔ باقی کےآٹھ انڈے مریض کے گھر والوں کو دے کر ایک انڈہ روزانہ کے حساب سے مریض کے سر سے وار کر پھینکنے کی ھدائت کرے۔ تعوذ  کاغذ پر لکھ کر تعویز بناکر مریض کےگلے میں پہنائے یا بازو پر باندھ دے ۔ اور پانی کی بوتل پر 313 مرتبہ تعوذ پڑھ کردم کرکےدے اور روزانہ جب بھی پانی پینے کی حاجت ہو اسی میں سے پانی پینے کی ھدائت کرے جتنا پانی نکالا جائے اتنا اور ڈال دیا جائے۔ان شاءاللہ جیسے ہی اتارے کے انڈے پھینکنے شروع کئے جائیں گے مریض صحتیاب ہونا شروع ہوجائے گا اور چند دن میں مکمل صحت ہوگی۔