حروف صوامت کی تشریح
ﺣﺮﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ
ﺍ ﺡ ﺩ ﺭ ﺱ ﺹ ﻁ ﻉ ﮎ ﻝ ﻡ ﻭ ﮦ
ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﺣﺮﻑ ﮐﻮ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺉ ﻧﮑﺘﮧ نہیں ﺁﺗﺎ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﺻﻮﻡ ﺣﺮوﻑ ﮐﮩﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﻌﻨﯽ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺣﺮوﻑ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﺑﻨﺪﺵ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ
اکثر ﻟﻮﮒ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺁﺳﺎﻥ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﮔﺮﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﮐﺎﺕ ﺍﺩﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ لیکن حقیقت میں ﯾﮧ ﺁﺳﺎﻥ کام نہیں ﮨﮯ
صوامت ﮐﺎ ﭘﮩﻼ ﮐﺎﻡ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﻋﺎﻣﻞ ﮐﻮ ﺑﺎﻧﺪﮬﻨﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﺎﻣﻞ ﮐﮯ ﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭﯼ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
میرے تجربہ کے مطابق ﻋﻤﻞ ﮐﯽ ﺭﺟﻌﺖ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﺎ ﻣﺸﮑﻞ نہیں ﺑﻠﮑﮧ ﻧﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ میں ایسا کیوں کہ رہا ہوں اس کی تفصیل آگے چل کر گوش گزار کرونگا۔ پہلے عمل کے متعلق بات کرتے ہیں۔
حروف صوامت کے ﻋﻤﻞ ﮐﻮ کتابوں میں ﺟﺘﻨﺎ آسان ﻟﮑﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ اس حساب سے ﺁﺝ ننانوے فیصد ﻟﻮﮒ خود کو صوامت کا عامل کامل سمجھتے ہیں ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮨﯿﮟ۔حروف صوامتﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﻨﺪﺵ ﮐﻮ ﮐﻮئی نہیں ﮐﮭﻮﻝ ﺳﮑﺘﺎ ﺍﺱ بات ﮐﻮ ﺳﭻ صرف اس لئے ﻣﺎﻧﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻮﮒ اصل بات ﺟﺎﻧﺘﮯ ہی نہیں ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ اساتذہ نے اس کا بھید کسی کے سامنے کھولا ہے۔
لیکن آج ان راز کی باتوں کو یہاں کھولا جا رہا ہے تاکہ بھولے بھالے عام لوگ کتابی باتوں میں آکر کسی مصیبت میں نہ پڑ جائیں۔اس لئے صحیح طریقہ عمل لکھ رہا ہوں تاکہ قارئین کو اصل بات سمجھ آئے۔
در اصلﺣﺮﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ عام طور پر دو ﺍﻗﺴﺎﻡ میں استعمال ہوتے ہیں۔
ﺷﻤﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﻤﺮﯼ حروف
ﺩﻭﻧﻮﮞ اقسام ﮨﯽ ﮐﺎﺭ ﺁﻣﺪ ﮨﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮔﮭﭩﺎﻧﺎ ﯾﺎ ﺑﮍﮬﺎﻧﺎ ﻏﻠﻂ ہے
ﻣﯿﺮﺍ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮨﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
سب سے پہلے ﺁﭖ ﮐﭽﮫ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﺮﮐﮯ صوامت کے عمل ﮐﯽ ﺳﯿﺎﮨﯽ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﮟ۔
روشنائی بنانے کا نسخہ
( ہیرا ﮨﯿﻨﮓ ﭼﻨﮯ ﮐﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ )
( ﻟﮩﺴﻦ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ 2 ﯾﺎ 3 ﺑﻮﻧﺪ )
(ﭘﯿﺎﺯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ 2 ﯾﺎ 3 ﺑﻮﻧﺪ )
( ﻧﻮﺷﺎﺩﺭ ﭼﻨﮯ ﮐﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮﺑﺎﺭﯾﮏ پسا ہوا )
ﺍﻥ ﺳﺐ ﮐﻮ ﻟﯿﮑﺮ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻟﯽ ﺳﯿﺎﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﺣﻞ ﮐﺮﯾﮟ اور محفوظ کرلیں۔
ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻧﭩﮯ دار ﺩﺭﺧﺖ ﮐﯽ ﻟﮑﮍﯼ ﺳﮯ ﻗﻠﻢ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﮟ
ﺁﭖ کوئی ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺩﮦ کاغذ ﻟﮯ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
لیکن ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﻧﯿﻠﮯ ﺭﻧﮓ ﮐﺎ ﺑﺎﺭﯾﮏ ﮐﺎغذ جو ﭘﺘﻨﮓ بنانے میں ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﺍﺏ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻗﻤﺮﯼ ﻃﺮﯾﻖ ﺳﮯ ﺯﮐﺎﺕ ﺩﯾﻨﯽ ﮨﻮتو ﺣﺮوﻑ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ
ﺍ ﺩ ﮦ ﻭ ﺡ ﻁ ﻕ ﻝ ﻡ ﺱ ﻉ ﺹ ﺭ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 543 ﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺷﻤﺴﯽ ﻃﺮﯾﻖ ﺳﮯ ﺯﮐﺎﺕ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﯾﮧ ﮨﻮﮔﯽ
ﺍ ﺡ ﺩ ﺭ ﺱ ﺹ ﻁ ﻉ ﮎ ﻝ ﻡ ﻭ ﮦ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 3465 ﮨﮯ
ﯾﻌﻨﯽ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﮔﺮﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
اس عمل کا بخور ﮔﻮﮔﻞ اور ﺭﺍﻝ ﺳﻔﯿﺪ ہے
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮨﻤﻮﺯﻥ ﻟﯿﮑﺮ مکس کرکے ﺭﮐﮭﯿﮟ اور دوران عمل ان کی دھونی دیں۔اس کے علاوہ 5 ﺗﻮﻟﮧ ﺧﺎﻟﺺ موم ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﯾﮟ ﺟﺲﮐﻮ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻋﻤﻞ ﺍپنے ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ رکھیں کہ اگر دوران عمل ﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﮐﮭﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ باہر سے ﺍﻧﺪﺭ ﮨﻮﺍ ﻧﮧ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ
ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻋﻤﻞ ﺻﺮﻑ ﻧﺎﮎ ﺳﮯ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﺭﺝ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﺍﺏ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﮔﺮﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﭨﺎﺋﻢ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ قبلہ ﺭﺥ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﮐﺮ 13 ﺑﺎﺭ ﺳﻮﺭۃ ( ﻭﺍﻟﺸﻤﺲ ﻭﺿﺤﺎٰ ﭘﻮﺭﯼ ﺳﻮﺭﺕ )ﭘﮍﮬﯿﮟ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ بیٹھ ﮐﺮ ﻣﻮﻡ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﯿﮟ اور بخور کی دھونی سلگائیں ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺯﺍﻧﻮ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺣﺮوﻑ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﮟ
ﺟﺐ ﺗﮏ ﺗﻌﺪﺍﺩ عمل ﭘﻮﺭﯼ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺁﭖ ﭘﮩﻠﻮ نہیں ﺑﺪﻝ ﺳﮑﺘﮯ ﻭﺭنہ ﻋﻤﻞ ﻧﺎﻗﺺ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ
ﺣﺮوﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﭘﻮﺭﯼ کرنے کے بعد دوبارہ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﮐﺮ ﺳﻮﺭﺕ ﻭﺍﻟﺸﻤﺲ ﮐﻮ 13 ﺑﺎﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ یہ اس عمل کا اعتصام اور اختتام ہے۔
ﭘﮭﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻥ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﺮﭼﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺣﺮوﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ لکھے ہیں ﺍﻥ ﮐﻮ فولڈ ﮐﺮکے ﺗﻌﻮﯾﺰ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﻟﭙﯿﭧ ﻟﯿﮟ
ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻟﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﯿﮏ ﮐﺮﯾﮟ
ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﺎﻡ اسی وقت ہیﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﻮ لے جاکر ﮐﮩﯿﮟ ﺑﺎﮨﺮ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮎ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﮨﺎﺗﮫ ﮔﮩﺮﺍ گڑھا ﮐﮭﻮﺩکر ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ
ﺍﺏ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺪﺍﻣﺖ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ 13 ﺑﺎﺭ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﮨﻮﮔﺎ
ﻣﺪﺍوﻣﺖ ﮐﮯ ﺣﺮوﻑ والے کاغذ ﺭﻭﺯانہ ﯾﺎ ہفتہ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﮐﺎﻟﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﻟﭙﯿﭧ ﮐﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺩﻓﻦ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
زکات کے تین طریقے
طریقہ اول
جب سورج یا چاند گرہن لگے تو دورکعت نماز نفل پڑھنے کے بعد خاموشی سے تنہا کمرے میں خوشبو جلا کر بیٹھ جائیں اور سفید کاغذ پر پینسل یا کالے سیاہی سے543مرتبہ حروف صوامت قمری ترتیب سے لکھیں
طریق دوئم
جب سورج یا چاند گرہن لگے تو حروف صوامت کی سطر قمری ترتیب کو 543مرتبہ لکھیں اور اسی طرح مسلسل 13دنوں تک حروف صوامت کو 543مرتبہ لکھنے کے بعد آپ ہمیشہ کے لئے اس کے عامل بن جائے گے دوران زکات ناغہ نہ ہو ورنہ عمل باطل ہو جائے گی، بعد میں 13مرتبہ لکھنے کی زحمت سےبھی جان جھوٹ جائے گی،
طریق سوئم
ہر حرف صوامت کو موافق منزل قمری سے شروع کر کے مسلسل 28دنوں تک 4444مرتبہ لکھیں، ایسے نمبروار ہر حرف کو اپنی اپنی منزل میں 28دنوں تک 4444دفعہ لکھے اور تیرا حروف صوامت کو مکمل کرلیں، یہ زکات حروف صوامت کی ہمیشہ کے لئے ہوگی، جس حرف سے چاہئے کام لے سکتے ہیں،
طریق چہارم
اگر آپ 13سال مسلسل گرہنوں میں (چاند وسورج)حروف صوامت کی زکات جاری رکھیں تو ان حروف صوامت کا ھمیشہ کے لئے عامل کامل بن سکتے ہیں لیکن شرائط عمل پر لازمی عمل کریں، اس کے بعد زکات دینے کی ضرورت نہیں،
اوپر بتائے گئے طریقہ پر ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ان شاءاللہ ﺭﺟﻌﺖ نہیں ﮨﻮﮔﯽ
ﺭﺟﻌﺖ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ مصلی ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮨﺮ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﺭﺟﻌﺖ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﭼﺎﮨﮯ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮ ﯾﺎ ﮐﻮئی ﻋﻤﻞ ﮨﯽ ﻏﻠﻂ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ پڑھ لیا ﮨﻮ ﺁﭖ ﺭﺟﻌﺖ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﯿﮟﮔﮯوہ مصلی بنانے کا طریقہ ان شاءاللہ کسی اور پوسٹ میں بتاؤں گا۔یہاں پر میں ضروری سمجھتا ہوں کہ رجعت کے متعلق کچھ تفصیل سے بات کروں
رجعت
پہلے تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ رجعت کیا چیز ہے،،؟
رجعت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے واپسی، لوٹنا، پلٹنا، کو ظاہر کرتی ہے،
رجعت کے اثرات
دماغی صلاحیت میں کمی کا ہونا، ترقی کے بجائے تنزلی کا شکار ہونا، اولاد پر اس کا بُرا اثر پڑنا، سُستی وکاہلی کا شکار ہونا ،یا کوئی اور جانی مالی نقصان کا پہنچنا، وغیرہ،ہر رجعت خوردہ شخص کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔
حروف صوامت کی رجعت کیوں ہوتی ہے
اوپر کی سطور میں میں نے کہا ہے کہ سو فیصد لوگ حروف صوامت کی رجعت کا شکار ہوتے ہیں تو یقینن یہ سوال ذہن میں آیا ہوگا۔
100فیصد ﻟﻮﮒ ﺣﺮوﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﺳﮯ ﺭﺟﻌﺖ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ؟
اور پہلے سے کئے ہوئے عمل بھی کیوں بند ہو جاتے ہیں؟؟
اس راز سے بھی آج پردہ اٹھا دیتے ہیں۔
ﻋﻤﻠﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮨﺮ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﺝ کے ﮨﺮ وٹس ایپ ﺍﻭﺭ ﻓﯿﺲ ﺑﮑﯽ اساتذہ ﺳﺐ ہی ﺻﻮﺍﻣﺖ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍ ﺡ ﺩ ﺭ ﺱ ﺹ ﻁ ﻉ ﮎ ﻝ ﻡ ﻭ ﮦ
ﺟﺐ ﺍﺱ طریقہ ﺳﮯ ﺑﻨﺪﺵ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺰﯾﻤﺖ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ
ﺗﻮ ﺟﻮ ﻃﻠﺴﻢ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻋﺪﺍﺩ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺗﺎ ﮐﮧ ﺗﻌﻮﯾﺰ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﺑﺲ یہی ﻣﺮﺣﻠﮧ ﺗﺒﺎﮨﯽ ﮐﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔اول تو اکثر عاملین کی ﺣﺮﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﮐﯽ ﺯﮐﺎﺕ ﮨﯽ ﺍﺩﺍ نہیں ﮨﻮﺋﯽ
ﻭﮦ ﮐﯿﻮﮞ ؟؟
ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ﻭﮦ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮧ ﺣﺮﻑ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺷﻤﺴﯽ ﻟﺌﮯ ﺟﻦ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﺍﻋﺪﺍﺩ 3465 ﮨﮯ
ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ 543
ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮔﺎ ؟؟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺯﮐﺎﺕ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ؟؟
ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﻃﻠﺴﻢ ﺑﻨﺎﺅ ﮔﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻋﺪﺍﺩ ﺑﮭﯽ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺑﺠﺪ ﻗﻤﺮﯼ ﺳﮯ ﻟﻮ ﮔﮯ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮔﺎ؟؟
ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﻌﻮﯾﺰ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ؟؟
میرے خیال میں تو ان سوالوں کا جواب نہ میں ہے کیونکہ
1۔ا
2۔ب
3۔ج
4۔د
ﯾﮧ ﻗﻤﺮﯼ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺣﺮوﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﻧﮕﮯ ۔۔
ﺍ ﺩ ﮦ ﻭ ﺡ ﻁ ﮎ ﻝ ﻡ ﺱ ﻉ ﺹ ﺭ
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
1۔ا
2۔ب
3۔ت
4۔ث
ﯾﮧ ﺷﻤﺴﯽ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺣﺮوﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﯾﻮﮞ ﮨﻮﻧﮕﮯ
ﺍ ﺡ ﺩ ﺭ ﺱ ﺹ ﻁ ﻉ ﮎ ﻝ ﻡ ﻭ ﮦ
شمسی ترتیب کی زکات وطلسمات شمسی اعداد کے مطابق ہوگی اور قمری تریب کی زکات اور طلسمات قمری اعداد کے مطابق ہوگی۔
ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﯿﺎ ﺳﻤﺠﮭﺎﺅﮞ عقل والوں کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے۔ امید ہے آپ کو بات سمجھ آگئی ہوگی۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اگر خدا نہ خواستہ کسی کو کسی غلطی یاکوتاہی کی وجہ سے رجعت ہو بھی جائے تو ﺣﺮوﻑ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﮐﺎ ﺗﻮﮌ
ﯾﺎ ﻗﺎﮨﺮ یاذﻟﺒﻄﺶ ﺍﻟﺸﺪﯾﺪ ﺍﻧﺖ ﺍﻟﺰﯼ ﻻ ﯾﻄﺎﻕ ﺍﻧﺘﻘﺎﻣﮧ ﯾﺎ ﻗﺎﮨﺮ
اس اسم پاک سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ اسم تو تقریبن اکثریت عاملین کو یاد ہوگا
ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﺮ ﺩﻡ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﭘﻼ ﺩﯾﮟ ﺑﺲ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺻﻮﺍﻣﺖ ﮐﯽ رجعت و ﺑﻨﺪﺵ اللہ کے حکم سے ﺧﺘﻢہو جائے گی۔
رجعت حروف صوامت کے دیگر معالجات
سورت الاخلاص سے حروف صوامت کا توڑ
سورت الاخلاص حروف صوامت کی رجعت وبندش کے نحس اثرات کو ختم کرنے میں بڑی ہی پرتاثیر ہے،
(1)سورت الاخلاص کے خالص حروف اعداد قمری 444ہیں بطریق مفرد(4+4+4) جمع کریں تو 12بنتے ہیں اور حروف صوامت کے اعداد قمری 543ہے بطریق مفرد (5+4+3)جمع کرے تویہ بھی 12بنتے ہیں،
(2)سورت الاخلاص کے ٹوٹل اعداد1002ہے،جس کا مفرد3بنتے ہیں اور حروف صوامت کے ٹوٹل اعداد543ہے، جس کا مفرد3بنتے ہیں،
(3)سورت الاخلاص کے حروف 47اور نقطے 10ہے جمع(47+10) 57ہوتے ہے، اور مفرد پھر 3بنتا ہے،
ویسے تو حروف صوامت کے عاملین بیشمار ہے لیکن حروف صوامت کے توڑ کرنے والے عاملین بہت کم ہے،
سورت الاخلاص کے 13حروف خالص کو روزانہ 444مرتبہ لکھنا ہے تیرا دنوں تک، حروف خالص یہ ہے
(ق،ل،ھ،و،ا،ح،د،ص،م،ی،ک،ن،ف)
ان تیرا حروف کو روزانہ 444مرتبہ ایک سطر میں لکھنا ہے، اور لکھنے کے بعد ہر سطر کو ✂کھینچی سے کاٹ کرروزانہ آٹے میں گولی بناکر دریا، یانہر میں ڈالنا ہے، بعد تیرا دنوں کے ان حروف خالص کو13مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر غسل بھی کرلیں اور اس میں سے کچھ پانی پی لیں،
حروف ناطق سےحروف صوامت کاتوڑ
ابجد کے 28حروف ہے 13صامت جسے حروف صوامت کہتے ہیں، اور باقی15کوناطق کہتے ہے، یعنی نقطوں والے حروف
حروف صوامت کی بندش اور رجعت حروف ناطق سے بھی کھولا جاتا ہے حروف ناطق یہ ہے،
(ب،ج،ز،ي،ن،ف،ق،ش،ت،ث،خ،ذ،ض،ظ،غ،)
اب ان پندرہ حروف کے الفاظ یوں بنتے ہیں
(بجز، ینف،قشت، ثخذضظغ)ان حروف کی کچی زکات دے کر حروف صوامت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے،
(1) ہجری ماہ ایسا منتخب کریں جس کے پہلے 15دنوں میں قمر درعقرب نہ ہو، مندرجہ بالا الفاظ کے قمری اعداد 5452ہیں، چاند کی یکم تاریخ سے بعد نماز عشاء روزانہ 363مرتبہ ان الفاظ کو چودہ دنوں تک لکھیں اور پندرہویں دن یعنی آخری روز 370مرتبہ لکھ کر زکات مکمل کریں، ہر لفظ کو الگ الگ کا کر کے آٹے کی گولی میں بند کر کے دریا میں ڈال دیا کریں، پندرہ روز کے بعد آپ حروف ناطق کے عامل بن جائے گے،
(2)حروف ناطق کی زکات سات دنوں میں دے، یعنی روزانہ 778بار چھ دنوں تک اور آخری ساتویں روز 784مرتبہ لکھ کر عمل مکمل کریں، عامل بننے کے بعد دو عدد نقش حروف ناطق کی بنالیں ایک داہنے بازو پر باندھ لیں اور دوسرا نقش 13دن تک پانی میں گھول کر پی لیں،
حروف صوامت کے فائدے
حروف صوامت عقود کے اُمور میں کام آتے ہیں، عقود جمع عقد کی ہے، اور عقد کے معنی باندھنا کے ہیں، عقدالنوم، عقدالنکاح، عقدالزنا، عقداللسان، عقداللنفس، کے علاوہ بہت سے ایسے کام ہیں جن کا تعلق عقود سے ہوتا ہے،ویسے تو حروف صوامت کے عملیات مخصوص اوقات میں ہی تیار کئے جاتے ہیں مگر بعض اوقات
حروف صوامت والاطریقہ فوری ضرورت کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے جب آنے والے وقت کا انتظار نہ کرسکتے ہوں، یا اشد ضرورت ہے، اور مناسب موقع آنے کا وقت ابھی کافی دور ہے،
انسانی ضروریات میں سے چوتھائی کام ان حروف سے کئے جاسکتے ہیں، فوری طور پرکسی کام کو روکنا ہو یا نکاح کو باندھنا ہو تو حروف صوامت سے ہی ممکن ہے،
حروف صوامت کے اعمال مندرجہ ذیل اوقات میں لکھے جا سکتے ہیں
حروف صوامت کے اعمال کو زحل و قمر کے قران، تربیع، مقابلہ میں کیا جا سکتا ہے۔ یا ہفتہ کے دن ساعت اول میں کریں ۔ زبان بندی کے اعمال بدھ کے دن ساعت عطارد میں، جاری چیز کو باندھنے کے عمل مثلا خون، احتلام، زنا، محبت وغیرہ اعمال قمر در عقرب میں۔ اور قدم قبضہ،مکان،جائداد، ملازمت، طلاق وغیرہ باندھنے کے عمل ساعت زحل میں کرنے چاہئیں۔ اعمال زبان بندی۔ حاسد، غماز، چغلخور، زبان دراز، دست دراز، کے اعمال طالع عقرب یا جدی یا دلو یا سرطان یا سنبلہ میں 2 سے 3 درجہ کے درمیان کرنے چاہیۓ۔ بانجھ کرنا یا اولاد کا کنٹرول کرنا ہو تو قران شمس و قمر یا ہبوط قمر یا مشتری جوزا کے 23 سے 26 یا سنبلہ کے 8 یا عقرب کے 8 درجہ پر ہو اور اس وقت قران آفتاب و قمر ہو۔ یا قمر در عقرب ہو۔ امساک،احتلام و سرعت انزال کے عمل قمر و مریخ میں مقابلہ یا تربیع ہو تو کریں۔ عقد و بستگی قوت مردانہ کے لیۓ طالع برج ثور ہو اور جب زہرہ برج سرطان میں ہو یا اسد کے 11 درجہ پر ہو۔سورج یا چاند گرہن کے وقت ہر قسم کی بہترین بندش لگتی ہے۔
اعمال کے تیاری کے وقت تنہا، اور باوضو ہو، دوران عمل بات چیت ممنوع ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دے،اور اگر جواب دینا ضروری ہو تو کاغذ پر لکھ کر دے، بات نہ کرے ورنہ عمل باطل ہو جائے گا،
حروف صوامت کی زکات کے بعد ہر قسم کی بندش مثلا ،زبان بندی،قدم باندھنا،جاری خون باندھنا، گرتے حمل کو باندھنا، نظر باندھنا، بھاگنے والے جانور یا آدمی کو باندھنا،کسی شخص کی بدعات کو باندھنا،۔
غرض انسانی حاجات کے چوتھائی حصہ پر عامل کو قدرت حاصل ہو جاتی ہے کہ وہ ان کو اپنے عمل کے زور سے باندھ دے۔یاد رہے کہ حروف صوامت کے اعمال کسی کرامت سے کم نہیں
حروف صوامت سے کی جانے والی کچھ بندشوں کی مثالی عبارات نوٹ کر لیں۔
1۔ بستم سر درد فلاں بن فلاں
(درد سر باندھنا)
2.عقدالدم رحم والحمل لا یدموا
( خون جانے سے حمل گرنے کا خطرہ ہو تو)
3.عقدالزناء مابین فلاں و بین فلاں لا تنزنی ابدآ
(عورت اور مرد کے مابین زناح کی عادت باندھنا)
4.ضبط نطفہ فلاں بنت فلاں حمل قرار نہ شود
ضبط نطفہ فلاں بن فلاں حمل قرار نہ یابد
(یہ عمل تب تیار کر کے دیا جاتا ہے جب میاں بیوی کو مزید اولاد کی ضرورت نہ ہو)
5.بستم ملازمت فلاں در دفتر فلاں نہ تبدیل دفتر نہ عہدھ
(تبدیلی ملازمت باندھنا)
6.عقدالساقط الحمل فلاں لا السقد والسقط
(حمل ساقط نہ ہو)
7.عقدالتعلق زن و شو لا مجامعت ابدا
(مجامعت باندھنا)
8.عقدالعقل والخرد فلاں فی حق فلاں صم بکم عمی فہم لا یعقلون
(محبت میں عقل و خورد باندھنا)
9.بستم قدم فلاں بسوۓ خانہ خانہ فلاں تانتواند رسد
(کسی کے ہاں جانے سے روکنا)
10.بستم رغبت دل فلاں در محبت فلاں تا محبت نہ شود
(دو افراد کے درمیان مجبت کو ختم کرنا)
11.بستم قدم دریں مکاں فلاں بن فلاں بیرون قرار نہ یابد
(گھر سے باہر رہنے والے کے قدم باندھنا)
12. عقدالسان کل مخلوق معلوم و غیر معلوم فی حق فلاں
( مخلوق کی زبان بندی)
13.بستم نکاح و نسبت فلاں ماسواۓ فلاں
(رشتے کی بندش لگانا۔ اس بندش میں رشتہ جس کے ساتھ باندھا جاتا ہے اس کے علاوہ کسی اور سے نہین ہو سکتا)
14.بستم عادت شراب نوشی فلاں بن فلاں ترک شراب ابدا
(نشہ کی بندش کرنا)
15.بستم دوکان/گھر/زمین فی حق مقبوضہ فلاں تا طلب خالی کردن نہ کند
(گھر/زمین یا دوکان کا قبضہ باندھنا)
16.بستم قلب فلاں در محبت فلاں فلاں تا رجوع نہ کند
(محبت باندھنا)
17.بستم عقدالتعلق عاشقی فلاں مابین فلاں لا تنزنی
(عشق و تعلق باندھنا)
18.بستم دست دزدی فلاں ارادتا عادتا عملا فعلا دزدی نہ تواند کرد
(چوری کی عادت باندھنا)
19.بستم زبان در غرض و حق فلاں کبھی خلاف نہ بولے
(زبان بندی کرنا)
20.بستم اجراۓ خون سینہ و حلق فلاں خون نہ جاۓ
(جاری خون باندھنا)
21.بستم دست سزا فلاں فی حق فلاں سزا کے ہاتھ نہ ہلیں
(مارنے کی عادت باندھنا)
22.بستم انزال و سرعت منی فلاں قطی منزل نہ ہو
(انزال و احتلام باندھنا/ قوت باہ کے لیے طلسم تیار کرنا)
23.بستم رخصتی و بارات فلاں بن فلاں بہ فلاں بنت فلاں کہ ہرگز براۓ طلبیدن رشتہ جمع نہ شوند تا من نکشائم ہیچ کس نکشائید بحق یا قابض
(بارات اور رخصتی باندھنا)
24.ختم اللہ علی قلوبہم و علی ابصارہم فلاں فی المحبت والمودۃ فلاں
(محبت میں عقل و خرد باندھنا- یہ عمل تب کیا جاتا ہے جب شوہر یا بیوی دوسروں کی باتوں میں آکر اپنے شریک حیات سے لڑتا ہو)
25.بستم زبان و دست فلاں فی حق فلاں صم بکم عمی فہم لا یرجون
(مارنے اور گالی کی عادت باندھنا)
26.بستم نکاح فلاں بن فلاں با فلاں بنت فلاں ہر گز نکاح نہ شود تاسن نکشائم ہیچ کس نکشائید بحق یا قابض۔
(کسی مخصوص جگہ کیلیے نکاح باندھنا تاکہ نکاح نہ ہو سکے)
27.بستم قدم در مکان خود فلاں بیرون قیام نہ پذیرد
(باہر رہنے والے کے قدم باندھنا)
28۔ بستم قدم فلاں در پاکستان بیرون نہ رود
(ملک سے باہر جانے والے کو باندھنا)
29.عقدالعقل والخرد و ہوش و حواس ظاہری و باطنی قلب ودماغ دست و چشم لب و گوش زبان و بینی و شش و شصت رگ بدن فلاں بن فلاں فی غرض و حق فی المحبت والمودۃ فلاں بنت فلاں
(کسی کواپنی محبت میں مبتلا کرنا)
30.بستم فرج فلاں بنت فلاں بر ذکر مخلوق معلوم و نا معلوم تا من نکشائم ہر گز نکشائید لا تنزنی ابدا
(عورت کا زنا سے باندھنا/ بچانا)
31. بستم ذکر فلاں بن فلاں بر فرج بنات حوا معلوم و نا معلوم تا من نکشائیم ہر گز نکشائید لا تنزنی ابدا
(مرد کی زنا کاری باندھنا)
32. بستم طلاق مابین فلاں و بین فلاں طلاق واقع نہ شود ابدا
(طلاق کی بندش کرنا)
33.بستم نسبت و نکاح فلاں بن فلاں مابین فلاں بنت فلاں تا درمیان ہر دورا نسبت و نکاح ہر گز ہر گز نہ شود
(منگنی توڑنا/ یا رشتہ اگر بری جگہ ہو رہا ہو تو اس سے بچنے کے لیے بندش لگانا)
34.بستم ذکر/ف
(شوہر/بیوی کو سیکس کی بندش کرنا تا کہ وہ اپنے شریک حیات کے علاوہ کسی سے اپنی جنسی خواہش پوری نہ کر سکے)
یہ چند اعمال میں نے درج کیے ہیں
یاد رھے کہ حروف صوامت کے تعویزات کو تب بھی کام میں لایا جا سکتا ہے۔ جہاں تعویز پلانا ممکن ہی نہ ہو۔ حروف صوامت کے تعویزات کو کوئی بھی استمال کر سکتا ہے، سارا کام عامل نے کرنا ہوتا ہے، تعویزات وہ خواتین بھی کروا سکتی ہیں جو اپنے گھر تعویز نہیں منگوا سکتی ہیں
حروف صوامت کے تعویزات کو سکہ(سیسہ دھات) پر لکھنا بہت بہتر ہوتا ہے
حروف صوامت کے اعمال ہر کسی سے ہضم نہیں ہوتے۔اگر کسی وجہ سے ایک دفعہ میں اثر معلوم نہ ہو تو پھر دوبارہ کریں۔ یہ لازمی ذہن میں رکھیں کہ چوبیس گھنٹہ تک اس کی تاثیر ظاہر ھونی چاہیۓ
کوشش کریں کہ آپ حروف صوامت کے سارے تعویزات سیسہ(زحل کی منسوب دھات حروف صوامت کے لیے مخصوص دھات ہے) پر لکھ کر دیں۔
گرہن
عربی میں سورج گرہن کو کسوف اور چاند گرہن کو خسوف کہتے ہیں، گرہن کیسے،،،؟ اور کیوں لگتا ہے،،،؟
سورج گرہن
جب چاند زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین پر نہیں پہنچ پاتی، بلکہ چاند سے ٹکرار کر منعکس ہوجاتی ہیں، تو اس حالت کو شمس یا سورج گرہن کہا جاتا ہے،
چاند گرہن
جب زمین گردش کرتی ہوئی شمس و قمر کے درمیان میں آجاتی ہے تو سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی بلکہ زمین سے ٹکرا کر منعکس ہوجاتی ہے تو اس حالت کو قمر یا چاند گرہن کہا جاتا ہے،
صوامت کے اعمال تیار کرنے کا طریقہ
ابھی لکھنا جاری ہے انتظار فرمائیں۔
1۔ اسماء الحسنیٰ 99اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
2 Comments
جناب اس میں اوپر غلطی سے حرف ک کی جگہ ق لکھا گیا لہذا اسے درست فرمالیں
ReplyDeleteماشاءاللہ جی حضور
ReplyDeletePost a Comment