drood Naria ke fazail

درودِ ناریہ شریف

درود ناریہ کے فضائل

یہ درود بے شمار روحانی اسرار  و رموز کا خزینہ ہے اگر یوں کہیں کہ اس میں حصولِ معرفت کا راز پنہاں ہے  تو بے جا   نہ ہوگا مگر اس راز کو  عارفِ باللہ    ولیوں کے سوا کوئی  نہ جان سکا۔ اہلِ  اللہ  میں درود ناریہ  شریف  بہت اہمیت  کاحامل  ہے۔ اس کے اسرار و رموز سے صرف وہی واقف ہوگا  جو  شخص کسی اللہ والے کی زیر نگرانی  اس درود شریف کی دعوت دے  گا۔ اس کی دعوت دینے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی خلوت کے   مقام  پر  40 دن کے لیے گوشہ نشینی اختیار کرکے صوم و صلات کی پابندی کرے اور  دوران  چلہ ہر وقت رات و دن درود ناریہ شریف کی تلاوت نہائت محبت سے کرتا رہے ان شاء اللہ  40 دن میں پردۂ غیب سے اس پر  وہ عجیب و غریب اسرار  و رموز کھلیں  گے کہ بندہ حیرت میں مبتلا ہو جائے اور حاجات دینی و دنیوی قضاء ہوں ۔ اسکے علاوہ اگر رمضان المبارک میں دورانِ  اعتکاف  بھی  درود ناریہ   شریف پڑھا جائے تو اللہ تعالٰی بےشمار روحانی اسرارو رموز سے  نوازے گا اور بہت  سے روحانی و دنیوی فوائد حاصل ہونگے۔ دنیوی فوائد میں چند ایک فائدے  یہ ہیں کہ اس درود ناریہ شریف کا             وِرد کرنے والے کو  ہمیشہ رنج               و غم و سقم و آلام سے اور پریشانیوں سے نجات  ملتی ہے۔ اگر  کسی پر کوئی مصیبت آئے تو فوراً اس درود پاک کا ورد کرنا چاہیئے انشاءاللہ مصیبت فوراً ختم ہو جائے گی یعنی زحمت رحمت میں تبدیل ہو جائے گی۔

درود ناریہ شریف یہ ہے

الَلّٰھُمَّ صَلِّ صَلٰوۃً کَامِلَۃً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًا عَلٰی سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَا

مُحَمَّدِنِ الَّذِیْ تَنْحَلُّ بِہِ الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ بِہِ الْکُرَبُ وَتُقْضٰی بِہِ

الْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِہِ الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِمِ وَ یُسْتَسْقَی الْغَمَامُ

بِوَجْہِہِ الْکَرِیْم وَ عَلٰی آلِہ وَ اَصْحَابِہ فِی کُلِّ لَمْحَۃٍ وَّ نَفَسٍ م

بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّکَ یَا اَللّٰہُ یَا اَللّٰہُ یَااَللّٰہُ

دیگر

یہ درود شریف جو کہ درودِ ناریہ کے نام سے بہت مشہور ہے اور مختلف بزرگانِ دین سے اس کے پڑھنے کے متعلق تاکید وارد ہوئی ہے۔

اس درود کے مختلف نام ہیں:

١. درود ناریہ

کیونکہ یہ درود آگ کی طرح مشکلات کو ختم اور مسائل کو حل کرتا ہے.

٢. درود تفریجیة

کیونکہ یہ راستے کھولنے والا درود ہے.

٣. درود قرطبیہ:

کیونکہ امام قرطبی اس کا اہتمام کرتے تھے.

٤. درود تازیہ

کیونکہ شیخ ابراہیم التازی نے یہ درود بنایا ہے

٥. درود نورانی

کیونکہ اس کا پڑھنے والا نورانی.


کتاب خزینة الأسرار میں اس کے بہت سارے فضائل منقول ہیں:


١. علامہ قرطبی سے منقول ہے کہ جو شخص کسی مشکل کے دفع کرنے کا خواہشمند ہو وہ اس درود کو چار ہزار چار سو چوالیس(٤٤٤٤) بار پڑھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرے تو اس کی حاجت پوری ہوگی.


٢. امام قرطبی سے منقول ہے کہ جو شخص اس درود کو اکتالیس(٤١) بار پڑھےگا یا سو(١٠٠) مرتبہ پڑھےگا اللہ تبارك وتعالی اس کی ہر حاجت پوری فرمائینگے.


٣. شیخ محمد التونسی سے منقول ہے کہ جو شخص اس درود کو روزانہ گیارہ(١١) مرتبہ پڑھےگا گویا اس پر آسمان اور زمین دونوں کی برکات نازل ہونگی


٤. امام دینوری سے منقول ہے کہ جو شخص اس درود کو ہر نماز کے بعد گیارہ (١١) مرتبہ پڑھےگا اور اس کو معمول بنائےگا وہ اعلی مراتب اور بہترین رزق پائےگا


٥. ایک بزرگ کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک شیخ نے کہا کہ اگر تم اس درود کا اہتمام کروگےتو تم براہ راست آپ علیہ السلام سے مستفید ہوگے اور گویا تمہاری روحانی تربیت آپ علیہ السلام خود کرینگے.


اور دیگر کئی اکابرین نے اس درود شریف کو ذکرکرکے اس کے بےشمار فضائل ومناقب بیان فرمائے ہیں


تمام مسالک  کے بزرگوں کے بھی  معمولات میں شامل رہا ہےسخت حالات میں ورد کیاجاتا ہے


سلسلہ نقشبندیہ میں یہ درود شریف پابندی سے پڑھا جاتاہے


 اور اس سلسلہ کے بزرگوں نے اسے اوراد نقشبندیہ میں اھتمام سے ذکر فرمایا ہے


یہ درود شریف کئی طریقوں اور مختلف الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ آیا ہے


اس میں موجودبعض کلمات دوطرح سےمنقول ہیں


تنحل بہاالعقد وتنفرج بہا الکرب وتقضی

بہاالحوائج وتنال بہا الرغائب

اس صورت میں “ھا” ضمیر لفظ صلاۃ کی طرف لوٹ رہی ہے


اور یوں بھی منقول ہیں :

تنحل بہ العقد وتنفرج بہ الکرب وتقضی

بہ الحوائج وتنال بہ الرغائب


اور اس صورت میں “ہ” ضمیر جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات کیطرف لوٹ رہی ہے


اور اس کو ناریہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ آگ کیطرح سریع التاثیر ہے یعنی جس طرح آگ کا اثر تیز ہوتا ہے اور تیزی کے ساتھ اثر کرتی ہے اسی طرح اس درود شریف کابھی اثر تیز ہے.اور مقاصد وحاجات میں اسکا ورد کرناسریع التأثير ہے

 بعد نماز عشاء، اکتالیس(۴۱) بار روزانہ پڑھنے والا نہ صرف دینی اور دنیاوی آفات سے محفوظ رہتاہے، بلکہ حضورﷺ کے دیدار سے بھی مشرف ہوتا ہے


 کسی مشکل کے حل کیلئے تین(۳) روز تک تین سو تیرہ (۳۱۳) بار روزانہ قبل از خواب توجہ کاملہ سے پڑھیں۔ انشاء اللہ کامیاب ہونگے۔


 باپرہیز جلالی و جمالی و جملہ لذات دنیوی سے دست کش ہو کر پانچ سو (۵۰۰) بار روزانہ کامل توجہ سے پڑھنے والےکوقوتِ طیرانی حاصل ہوتی ہے۔اور حضورﷺ کے دربار میں باریابی کا شرف حاصل ہوتا ہے۔


 نقش قصیدہ بردہ شریف کے درمیانی دائرے میں لکھے گئے آنحضرت ﷺ کے اسم مبارک پر نظر قائم کرکے ستر بار درودِ ناریہ پڑھنےوالابہت جلدجملہ دینی ودنیاوی مشکلات سے نجات پالیتاہے۔ اور اسے جلد ہی منزل عرفان و آگہی حاصل ہو جاتی ہے۔

کسی بزرگ کے مزار پر سامنے کھڑے ہو کر تین سو تیرہ (۳۱۳) بار درودِ ناریہ پڑھا جائے تو اکثر سوال کا جواب فوراً مل جاتا ہے۔ ورنہ رات کو صحیح اور مکمل جواب خواب میں مل جائے گا۔


کمزور حافظہ والے بچے کو پانی پر یہ درود شریف گیارہ بار دم کرکے متواتراکیس روز پلائیں۔ انشاء اللہ حافظہ تیز ہوجائے گا

طالب دعا

حقیر مزمل حسین۔