jinnat se nijaat ka bakhoor

Bakhoor Jalali Aqrabi 

یہ مضمون میں نے دو سال پہلے تحریر کرکے وٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا تھا۔سب سے پہلے فیس بک کے مشہور عامل حافظ زاھد محمود نے کاپی کرکے اپنے نام سے منسوب کرکے اپنے پیج میں شیئر کیا۔ پھر چل سو چل ہر بندے نے اپنے نام سے منسوب کرنا شروع کردیا۔

آج دوبارہ شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ نئے عاملین یقینًا آج بھی ایسا ہی کریں گے۔ 

بخور جلالی عقربی

جنات اور جادو سے نجات کی بارہا آزمودہ دھونی کا نسخہ درج ذیل ہے۔

یہ بخور جلالی عقربی اس لئے کہلاتا ہے کہ اس کو قمر در عقرب میں مریخ کے مخصوص اوقات میں بہت جلالی خاص الخاص سیغہء راز کے عملیات  پڑھ کر تیار کیا جاتا ہے۔ 

اس بخور کی تیاری  ہمارے ہاں بہت اہتمام کے ساتھ کی جاتی ہے۔

قمر در عقرب کے اوقات کے دوران میرے کچھ دوست عامل حضرات کو دعوت دیتا ہوں اور کم از کم پانچ عامل حضرات مل کر اس بخور پر سینکڑوں دفعہ منزل شریف پڑھتے ہیں اور سینکڑوں دفعہ اپنے اپنے خاص مجرب جلالی عملیات مثلاً مندرہ  کبیرہ ،ڈنکا کبیرہ، ناد علی کبیرہ و صغیرہ  وغیرہ پڑھ کر اس بخور پر دم کرتے ہیں۔

جس کی وجہ سے یہ بخور جنات کے لئے زہر قاتل بن جاتا ہے۔ اور جادو ٹونہ بندش کی کاٹ کے لئے دو دھاری تلوار بن جاتا ہے۔

بخور جلالی عقربی کے مختصر فوائد؛

آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کبھی کسی مقام پر عوام سر کشی کرے اور انتظامیہ مجمع کو منتشر کرنے میں بے بسی محسوس کرے تو انتظامیہ آنسو گیس کا استعمال کرتی ہے تو مجمع فورا منتشر ہوجاتا ہے۔ اور جو شخص اس جگہ کو چھوڑ کر نہیں بھاگتا وہ زہریلی گیس کی وجہ سے بیہوش  ہوکر گر جاتا ہے۔ اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

بالکل اسی طرح اکثر موقعوں پر عامل حضرات بھی سرکش جنات کے ہاتھوں بے بسی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ 

جس وقت عامل حضرات کے ہتھیار جادو اور جنات کے سامنے بے کار ثابت ہوں تو اس وقت یہ بخور سرکش جنات پر آنسو گیس کی طرح  اثر کرتا ہے۔ اور کلام کے اثر کی وجہ سے جنات کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیتا۔ 

ایسے جنات جو خود عامل ہوتے ہیں اور عاملین کے کلام کا مقابلہ کرتے ہیں اور عامل کو لاچار کر دیتے ہیں۔ 

ان کا مقابلہ پھر کلام پڑھنے ساتھ ساتھ اضافی قوتوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ان پر زہریلی گیس پھینکی جاتی ہے۔جو ان کے جسم میں داخل ہو کر ان کو بے بس کرکے گرادیتی ہے۔ اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور  کردیتی ہے۔ 

یہ بخور جلالی عقربی جنات کے لئے   وہی زہریلی آنسو گیس والا کام کرتا ہے

یہ بخور نا صرف جنات اور جادو کی کاٹ کرتا ہے بلکہ کئی قسم کے وبائی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ مرض کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ بچوں کا مرض جسے پسلی چلنا کہتے ہیں۔ اس میں بھی مفید ہے۔

گھر سے سانپ بچھو وغیرہ بھگانے میں بھی کار آمد ہے۔ 

ہسٹیریا کی مریضہ کو بھی دھونی دے سکتے ہیں۔

 صاحب علم لوگ اس کو اپنے طریقہ سے استعمال کرکے کئی فائدے اٹھا سکتے ہیں۔

یک من علم  را دہ من  عقل

کیونکہ یہ بخور اینٹی وائرس اور اینٹی سیپٹک اثرات کا حامل بھی ہے۔ 

مگر دھونی دینے کی حد تک۔ کھانے کے لئے اس کا استعمال ممنوع ہے۔

جو لوگ اہتمام کے ساتھ اس بخور کی تیاری کر سکتے ہیں ان کے لئے اس بخور کا نسخہ پیش خدمت کر رہا ہوں اور جو لوگ خود یہ بخور تیار نہیں کر سکتے وہ لوگ مجھ سے ھدیہ کے عوض بذریعہ ڈاک منگوا سکتے ہیں۔

100 گرام بخور کا ھدیہ  2100  روپے ہے

بخور منگوانے کے لئے۔رابطہ کریں۔جاز کیش ایزی پیسہ وٹس ایپ اور ریگولر کال کے لئے ایک ہی نمبر ہے جو درج ذیل ہے۔

03027298569 

ڈاکٹر مزمل حسین  فریدی

بخور کا نسخہ یہ ہے

ہیرا ہینگ۔ لوبان۔ گوگل۔ 

اجوائن ۔ حرمل ۔اور  چرائتہ

سب دوائیں ہموزن لیں۔

چرائتہ اور لوبان کو اچھی طرح باریک پیس کر اس میں باقی تمام اشیاء اچھی طرح مکس کرکے یک جان کرلیں۔

تاکہ جب بخور جلایا جاۓ توسب چیزوں کا دھواں ایک ساتھ نکلنا شروع ہو اور جادو و جنات کی فوری کاٹ ہو۔

جب آپ بخور تیار کرلیں تو پھر اس پر قمر در عقرب کے اوقات میں ساعت مریخ تلاش کرکے اس ساعت میں اکتالیس مرتبہ منزل شریف پڑھ کر بخور پر دم کر دیں اور شیشے کے جار میں محفوظ  کرلیں ۔  اور  بوقت ضرورت کام میں لائیں۔

(اکتالیس مرتبہ منزل شریف                   عام لوگوں کے لئے بتائی ہے جو زیادہ پڑھ سکتا ہو وہ زیادہ پڑھ لے۔ورنہ ہم نے  توسینکڑوں دفعہ منزل اور مندرہ، ڈنکا،ناد علی، دوسرے عملیات وغیرہ  پڑھے ہیں اس  بخور پر۔) 

طالب دعا ڈاکٹر مزمل حسین فریدی۔