ruk rafad ka qaeda

اعداد متحابہ

 کہنے کو اعداد متحابہ صرف دو الفاظ (رک۔ رفد) پر مشتمل ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حاضری مطلوب اور کشش قلب کے لئے بے پناہ تاثیر کے حامل ہیں ان کے اعداد میں ایسی تاثیر ہے کہ جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی جانب کھینچتا ہے ۔ جب اس کا عمل تیار کرکے طالب کے پاس رکھنے کو دیا جاتا ہے تو طالب کا عشق مطلوب پر غالب آتا ہے اور محبوب کا دل صرف طالب کے لئے تڑپتا ہے اور عاشق محبوب بن کر رہ جاتا ہے

تنبیہ: یہ نقوش کسی بھی ناجائز جگہ استعمال نہ کریں ورنہ الٹ اثر ظاہر ہوگا۔

یہ عمل خالد خاں خلجی صاحب  کا لکھا  ہوا ہے  وہ اس عمل کے بارے میں لکھتے ہیں کہ موجودہ عمل اعداد متحابہ کا کسی کے پاس نہیں ہے جس کے پاس ہوگا وہ یقیناََ میرا روحانی بھائی یا پیر ہوگا 

   یہ عمل حضرت علامہ شاد گیلانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ  نے 1988ء میں اپنے شاگردوں کو تعلیم فرمایا تھا ۔

علامہ شاد گیلانی مرحوم کو یہ عمل  ان کےکسی استاد  کے بیٹے نے جفر اخبار کے بدلے عنایت فرمایا تھا۔

طریقہ عمل:

نام طالب مع والدہ کے اعداد نکال کر اعداد کو 220 سے ضرب دیں ۔ اور پھر حاصل ضرب کو 504سے ضرب دیں ۔

اس حاصل ضرب سے مربعہ آتشی پر کریں ۔

نام مطلوب مع والدہ کے اعداد نکال کر ان اعداد کو 284 سے ضرب دیں حاصل ضرب کو 504سے ضرب دیں اس حاصل ضرب سے مربعہ خاکی پر کریں ۔اب دونوں نقوش کو ایک دوسرے پر اس طرح رکھیں کہ نقوش کے خانے ایک دوسرے کے خانوں پر آجائیں اب ان نقوش کو تہہ کرکے معطر کرلیں

اور کپڑے میں سلائی  کرکے دائیں  بازو پر باندھ لیں یا گلے میں پہن لیں ۔

نقوش کے پہنتے ہی مطلوب کسی نہ کسی بہانے آپ سے بات کرنے یا ملنے کے لئے پریشان ہوگا۔ مطلوب بیشک انسان ہو یا کوئی اور دنیاوی چیز ہو۔ یا مال و متاع ہو۔

مثال کے طور پر 

نام طالب مع والدہ  کے اعداد 94ضرب 220ضرب 504مجموعہ۔ 10422720

اب مربع نقش کے قانون کے مطابق نقش پر کرنا ہے ۔یعنی کل اعداد سے 30نفی کرکے 4 پر تقسیم کردیں خارج قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر چال کے مطابق ایک ایک کے اضافہ سے نقش پر کریں ۔ تقسیم کرنے کے بعد ایک باقی رہے تو خانہ نمبر 13، دو باقی رہنے کی صورت میں خانہ نمبر 9 اور تین باقی بچنے کی صورت میں خانہ نمبر 5میں ایک عدد کا مزید اضافہ ہوگا۔

10422720منفی 30 برابر 10422690

10422690 تقسیم  4 برابر 2605672

2605672 یہ خارج قسمت ہوا۔

2 باقی بچے۔

خانہ نمبر 9  میں ایک کا اضافہ ہوگا۔یہ طالب  کے نام کا آتشی چال کا نقش مکمل ہوا۔

نقش مربعہ کی آتشی چال یہ ہے

murabbah naqash ki aatshi chal ka khaka


اب  مطلوب کے نام کے اعداد کانقش مربعہ خاکی پرکرنے کے لئے اعداد نام مطلوب مع والدہ 284 سے ضرب دیں گے حاصل ضرب کواعداد 504 سے ضرب دیکر قاعدے کے مطابق نقش مربعہ خاکی چال میں پر کریں گے ۔

اعداد مطلوب مع والدہ:133

133 ضرب 284 ضرب 504 برابر 19037088

19037088منفی 30 برابر19037058

19037058 تقسیم 4 برابر  4759264

2 باقی بچے

خانہ نمبر 9 میں ایک کا اضافہ ہوگا۔یہ مطلوب کے نام کے اعداد کا خاکی چال میں نقش پر کریں۔

نقش مربعہ کی خاکی چال یہ ہے۔

Murabbah naqash ki khaki chal ka khaka

لوازمات  عمل:۔

کاہو یا انار کی لکڑی کا قلم بنائیں

عرق گلاب میں زعفران حل کرکے نقش لکھنے کی روشنائی بنائیں۔

قبلہ رخ بیٹھ کر با وضو نقش لکھیں۔اور  منہ میں کوئی میٹھی چیز   رکھیں۔

نقش پُر کرتے ہوئے ہر خانہ  پر (رک۔رفد) کہتے جائیں۔

نقوش کا استخراج مقررہ وقت سے پہلے کرکے رکھ لیں تاکہ مخصوص وقت میں استخراج کرنے پر وقت نہ لگے اور صرف نقل ہی کرنا پڑے۔

اعداد متحابہ کے نقوش کسی سعد ساعت میں نقل کریں یعنی نوچندی جمعہ کی پہلی ساعت  میں مٰیں نقش لکھ سکتے ہیں، یا بہتر ہے کہ تثلیث یا تسدیس زہرہ و مشتری کے اوقات میں سعد ساعت زہرہ کا انتخاب کریں ۔یا پھر دونوں سیارگان کے قران میں لکھیں ۔

بخور سیارہ زہرہ کا روشن کریں ۔یقین جانئے کہ ایک نہایت علمی گوہر بتلا دیا گیا ہے تھوڑا سا تدبر کرکے ہر فرد تیار کر سکتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ مطلوب کوئی انسان ہو ۔  تجربات  کے مطابق مطلوب کی جگہ میں نے دولت ، ترقی کاروبار جیسے مقاصد لکھ کر بھی استعمال کیا ہے ۔

سو فیصد نتائج ملتے ہیں۔