Ya Adalu, Al Adalu
یَا عَدَلُ
ترجمہ؛ اے انصاف کرنے والے
جو کوئی اسم العدل کو ہر شب جمعہ روٹی کے بیس ٹکڑوں پر لکھ کر کھائے گاحق تعالی تمام مخلوق کو اس کے لئے مسخر کر دے گا۔جو کوئی مغرب کی نماز کے بعد 1000 مرتبہ اسم پاک یا عدل پڑھے گاوہ آسمانی بلاؤں سے نجات پائے گا۔
جو مرد مومن قبر اور حشر کی حولناکیوں سے ڈرتا ہواور یہ خوف ہو کہ میرے ماتحت اور محکوم افراد کو میری ذات سے کوئی دکھ پہنچ گیا توقبر و قناعت میں اس کی سزا کیا ہوگی کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے کہ میں اپنے رحم و کرم سے اپنے حقوق تو معاف کردوں گا مگر میرے کسی بندے کے حقوق کسی پر ہوں تو وہ معاف نہ کروں گا۔وہ بندہ خود معاف کردے تو اسے اختیار ہے۔لہذہ آخرت کی باز پرس سے ڈرنے والےافسران مجسٹریٹ ،جج،اور کارخانوں کے مینیجرو مالکان کو اسم پاک یا عدل کا ورد کرنا چاہئے۔
اسم پاک عدل کے اعداد 104 کو 3 سے ضرب دے کر پڑھے تو اللہ تعالی اپنی صفت عدل کا پرتو اس پر ڈال دے۔
1۔ اسماء الحسنیٰ 99اردو انگلش ترجمہ اور عملیات و وظائف کے لئے کلک کریں۔
0 Comments
Post a Comment