نادِ علی علیہ السلام

Naad e Ali ke fazail
Naad e ali ke fazail


شمع شبستان رضا میں ناد علی شریف کے پندرہ فوائد لکھے ہیں. جو امام جعفر صادق علیہ سلام سے منقول ہیں.... 
ناد علی کے فوائد یہ ہیں۔

١۔  بڑی سے بڑی دشواری میں 41 بار پڑھیں جلد آسان ہو.... 

٢۔ کوئی بھی حاجت ہو اس کے  حصول  کیلیے 66 بار پڑھنا مفید ہے... 

٣۔ جو مریض زندگی سے مایوس ہو چکا ہو اسے چاہیے بارش کے پانی پر روزانہ 7 بار پڑھ کر پلائیں جب تک مریض تندرست نہ ہو..... 

٤۔ جن آسیب وغیرہ کے لیے 7 بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے روزانہ پلائیں... 

٥۔ محبت کے لیے 47 بار پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کر کے جسم پر پھیر لیا کریں جس سے بات کرینگے مسخر ہوگا.... 

٦۔  کیسا ہی غم ہو ہزار بار روزانہ پڑھیں بفضل خدا غم دور ہو جاے گا...

٧۔  اگر کسی کو کسی کے پاس پیغام دے کے بھیجنا ہو تو اس کے کان میں 3 بار پڑھ کر دم کر دیں انشاءاللہ کامیاب واپس لوٹے گا.... 

٨۔ اگر کسی پر تہمت لگی ہو یا ناانصافی ہوئی ہوتو 40 بار روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے ان شاءاللہ تہمت سے بری ہو گا ....

٩۔ اگر کسی جگہ سے کسی بات کا پیغام یا خط وغیرہ جواب نہ آتا ہو تو اس طرف منہ کر کے 65 بار پڑھ کر دم کرے ان شاءاللہ تین دن میں جواب آئے گا ....

١٠۔ برائے حصول دولت و غنا اور غربت کو دور کرنے کی نیت سے  روزانہ بعد نماز فجر 91 بار پڑھ لیا کرے ان شاءاللہ جلد امیر ہو جائے گا تا زندگی ترک نہ کرے وقت اورجگہ کی پابندی رکھے.... 

١١۔ مزید دولت جاہ حشمت کے لے روزانہ 500 مرتبہ پڑھ لیا کریں جگہ اور وقت کا خیال کریں کامیابی ہو گی....

١٢۔ جس کو مطیع فرمابردار کرنا ہو تو اس کا تصور کر کے 18 بار پڑھ لیا کرے....

١٣۔ کسی مہم کو آسان کرنا ہوتو نماز حاجت میں سورہ فاتحہ کے بعد 303 بار سورہ اخلاص پڑھیں ان دو رکعت کاثواب بروح حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پیش کرے اور نماز کے بعد 70 بار ناد علی کو پڑھ کر دعا کرے ان شاءاللہ اسی دن کامیاب ہو ورنہ تین دن ایسا ہی کرے ضرور کامیابی نصیب ہو.... 

١٤۔ دشمن کی زبان بندی کی نیت سے 10 بار ہر نماز کے بعد پڑھ لیا کرے..... 

١٥۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ کے دیدار کرنے کے لئے رات کو کامل طہارت کیساتھ دورکعت نفل پڑھے اور سو بار درود پاک پڑھ کر ناد علی کو 500 بار پڑھ کر باوضو سو جائے ایک ہفتہ ایسا کرے ان شاءاللہ دیدار نصیب ہو گا....

نوٹ.  درود شریف ہر عمل کیساتھ 3 یا 7 بار پڑھنا ضروری ہے۔  

طالب دعاء
حقیر ڈاکٹر مزمل حسین