asma e AsHab e Kahaf ka Amal, ashab e kahf cave in turkey,

اصحاب کہف رضی اللہ تعالی عنہ


اسمائے اصحاب کہف برائے دفع امراض انسانی و حیوانی وزراعت و ضرر آتش و تلوار و گولی وغیرہ۔
ویسے تو اصحاب کہف میں سے شہزادے صرف دو ہیں باقی لوگوں کے مراتب یہ ہیں ۔
یملیخا: شہزادہ
مکسلمینا: شہزادہ
کشفوطط: درزی یا جولاہا
تبیونس: زرگر
ازرفیطونس: رئیس شہر
کشافطیونس: دہقان
یوانس بونس مرطونس: چرواہا
قطمیر: کتا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
اِلٰھِیْ بِحُرْمَۃِ یَمْلِیْخَا مَکْسَلْمِیْنَا تَبْیُوْنَسْ کَشْفُوْطَطْ کَشَافَطْیُوْنَسْ اَذَرْفَطْیُوْنَسْ یُوَانَسْ بُوْنَسْ مَرْطُوْنَسْ وَاِسْمُ کَلْبِھِمْ قِطْمِیْرُ ٗ وَعَلَی اللّٰہِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَمِنْھَا جَآئِرُ ٗ وَّ لَوْشَآئَ لَھَدٰیَکُمْ اجْمَعِیْنَ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مندرجہ بالا عمل شیخ ابو العباس احمد بن علی یعنی امام بونی رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف لطائف الشارات سے نقل کیا گیا ہے مجھ تک یہ عمل ایک دوست علی شیر ساکن اوکاڑہ جو کہ اب مرحوم ہوچکا ہے کہ توسط سے ملا ۔۔۔۔۔موصوف نے یہ کتاب سابقہ ریاست بہاولپور کے نواب کی لائبریری میں سے پڑھ کر اس عمل کا ترجمہ کیا تھا۔
دعوت یَمْلِیْخَا و مَکْسَلْمِیْنَا
یوں تو اصحاب کہف آٹھ ہیں اور نواں ان کا کتا قطمیر ہے لیکن اصل شاہزادے یہ دو ہیں مَکْسَلْمِیْنَا وَ یَمْلِیْخَا ان کی دعوت ایک مخصوص طریقے سے کی جاتی ہے جس کے ذریعے یہ حضرات شاہزادگان اصحاب کہف تشریف لاتے ہیں اور پڑھنے والے کی حاجت روائی بذریعہ دعاکرواتے ہیں۔یہ طریقۂِ کار نوادرات اور نوامیس الٰہیہ میں سے ہیں ۔چونکہ اس میں شہزادگان خود تشریف لاتے ہیں لہٰذا اس عمل میں حاجت روائی کے علاوہ ایک اوربھی عظیم فائدہ ہے کہ دعوت سے حاجت تو پوری ہو ہی جاتی ہے مگر اس دعوت کے بعد آپ کو چند فائدے مستقل حاصل ہوجاتے ہیں ۔
۱۔ آپ پر جادو تعویذ اور جن بھوت وغیرہ کا کبھی بھی اثر نہ ہوگا 
۲۔ اگر کسی پر جن بھوت یا جادو وغیرہ کے اثرات ہوں تو آپ کے جاتے ہی ختم ہو جائیں گے 
۳۔ مختلف امراض کے لیئے ۱۰۰ یا ۳۰۰ مرتبہ اسمائے شاہزادگان کا دَم کرنا ہی کافی ہے ۔انشاء اللہ شفا حاصل ہوگی۔
۴۔ لوگوں میں عزت وو قار بڑھے گااور تسخیر خلائق ہوگی ۔
۵۔ صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق ملے گی ۔
۶۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عامل اگر نیک بندہ ہوا تو تو اسے علم لدنی سے نواز دیں گے ۔
طریقہ: گھریا مسجد میں الگ تھلگ جہاں پر کوئی دوسرا نہ ہو ایک ہزار مرتبہ گیارہ روز تک پڑھیں ۔اس دوران عجیب و غریب خواب اور بزرگان کی آمد لگی رہے گی ۔آخری روز دو صاحب حاضر ہونگے اور عجیب سے لہجے میں سلام کریں گے آپ جواب دیں پھر وہ حاجت دریافت کریں گے آپ بیان کریں دونوں صاحب دعا کریں گے یقینا مشکل حل ہوگی۔آخری دن توشہ اصحاب کہف تیار رکھیں ۔جب وہ آئیں تو انھیں الگ تھلگ جگہ پر بٹھائیں اور مشہور طریقہ سے توشہ پیش کریں اور فارغ اوقات میں دورد شریف کا ورد کریں۔کپڑے اور جسم پاک صاف رکھیں اور اگر یا عنبر کی خوشبو لگائیں ۔اصحاب کہف بالکل عام انسانوں کی طرح آئیں گے آپ ان کا تعارف کسی دوست سے مت کرائیں ورنہ ناراض ہوجائیں گے ۔
توشہ نوٹ فرمالیں۔
۱۔ گندم کا آٹا بہترین قسم کا پانچ کلو (بہترین طریقہ یہ ہے کہ گندم خود خرید کر اور اس کو چکی پر پسوا لیں اور بعد میں دوبارہ وزن کروا لیں تاکہ وزن کم نہ ہو)
۲۔ بکرے کا گوشت ۵ کلو بغیر ہڈی اور چربی کے بغیر یعنی صاف ستھرا گوشت
 ۔اصلی گھی یعنی گائے یا بھینس کا گھی تین کلو گرام 
۴۔ سرخ مرچ چار تولہ
۵۔ جاوتری ڈیڑھ ماشہ
۶۔ جائفل ڈیڑھ ماشہ
۔ سبز الائچی ۲ تولہ
۔ ادرک ۵ تولہ
۔ لکڑی کی آگ سے پکانا ہے 
(اگر عام طور پر توشہ دینا ہو تو پھر ۷ نمازیوں کو کھلادیں جو کہ کوئی بھی نشہ نہ کرتے ہوں اور پرہیز گار ہوں )
عمل:
أَبْ تَوْکٍ جَلِیْلٍ یَّا دَارَ غَآئِبٍ یَّا غآئِبَ اَغِیْلٍ یَّامٍ لَمِیْمٍ قَائِم’‘ نَّحْسُمْ بَرُّ غَاسُ ٗ
(لام۔میم) یَا یَمْلِیْخَا یَا مَکْسَلْمِیْنَا سَلَامْ قولاً من رب الرحیم

اصل عبارت یہاں تک ہی ہے لیکن بعض قادری بزرگان نے اس میں یہ شعر آگے لگا دیا ہے اور مشاہدے
میں آیا ہے کہ فوراً اثرات ظاہر کردیتا ہے ۔

فَقُلْتُ لِسَائِرِالْاَقْطَابِ لُمُّوْ  
بِحَانِیٖ وَادْخُلُوْ اَنْتُمْ رِجَالِیْ